ملتان( نمائندہ خصوصی) شہری کی درخواست پر انکوائری کے بعد الزام ثابت ہونے پر نیب نے ایم ڈی اے کے شعبہ ٹاون پلاننگ کے ڈائریکٹر قصور عباس کے خلاف کارروائی شروع کردی جبکہ دوسری طرف اس صورتحال پر ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے بھی مزکورہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ شہری نے اپنا پلاٹ کمرشل کروانے کے لیے قصور عباس کو درخواست دی لیکن قصور عباس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس کی زمین ایم ڈی اے کی حدود میں نہیں جس پر شہری نے نیب کو درخواست کی کہ انکا پلاٹ ایم ڈی اے کی حدود میں ہے ، نیب کی ٹیم نے موقع کا جایزہ لیا اور بتائے گئے قوانین کے مطابق پیمائش کی تو پتہ چلا کہ ایم ڈی اے کے آفیسر نے نیب سے بھی غلط بیانی کی جس پر نیب نے نوٹس لیتے ہوئے قصور عباس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
غلط بیانی پرنیب کی ڈائریکٹر شعبہ ٹاؤن پلاننگ ا یم ڈی اے کے خلاف کارروائی
Jun 04, 2022