ملتان ڈویژن کی 50فیصد سے زائد یونین کونسلیںآن لائن نہ ہوسکیں

Jun 04, 2022


ملتان ( خبر نگار خصوصی) ملتان ڈویژن کی 50فیصد سے زائد یونین کونسلیںآن لائن نہ ہوسکی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان ڈویژن میں 500سے زائد یونین کونسلیں ہیں جن میں 50فیصد سے زائد کمپیوٹر کی خرابی ، انٹرنیٹ کی عدم فراہمی اور سافٹ ویئر نہ چلنے کے باعث آن لائن نہ ہوسکی ہیں جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے کیسز زیر التوا ہیں، بتایا گیا ہے کہ ملتان ڈویڑن کے اے ڈی ایل جی اور ڈی ڈی ایل جی کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث نادرا شیئر کی ادائیگی نہ کی جا سکی ہے ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ملک رمضان نے یونین کونسلیں آن لائن کرانے کیلئے ڈویژن کے 14اے ڈی ایل جی اور 4ڈی ڈی ایل جیز کو 7جون 2022کو طلب کر لیا ہے ، اس اجلاس میں خصوصی طور پر نادرا افسران کو بھی دعوت دی گئی تھی تاکہ مسائل کو فوری حل کرنے کا تدارک کیا جاسکے۔

مزیدخبریں