خواجہ آصف،سیکورٹی اور ڈانٹ ڈپٹ

سیالکوٹ:سیالکوٹ میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو جھاڑ ا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ آصف سکیورٹی گارڈ کو ڈانٹتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ”یار یا توں بندوق پھڑ لے یا تو ٹیلی فون پھڑ لے، یا تھلے لے جا، مینوں تیری لوڑ کوئی نہیں”۔ خواجہ آصف کی ڈانٹ سن کر سٹیج پر نظر آنے والا سیکیورٹی گارڈ وہاں سے ہٹ کر نیچے اتر گیا۔ٹوئٹر صارفین خواجہ آصف کے اس رویے پر ان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ "گارڈ فون پر عمران خان کی تقریر دیکھ رہا ہوگا" ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ "وزیر دفاع کو ہی دفاع نہیں مل رہا" ۔سہیل نامی صارف نے کہا کہ "یہ پیغام سیکیورٹی گارڈ کے لیے نہیں بلکہ "کسی"اور کے لیے ہے"۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...