عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع 

Jun 04, 2023

لاہور+ اسلام آباد (خبرنگار+این این آئی)عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا، درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کو فریق بنایا گیا ہے،آفاق احمد ایڈووکیٹ نے مو¿قف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان نے غلط بیانی کی اور نااہل قرار پائے، اسی نوعیت کے کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ہے، نواز شریف کی نااہلی کیلئے عمران خان ،شیخ رشید اور سراج الحق نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، استدعا ہے کہ عدالت عمران خان ،شیخ رشید اور سراج الحق کو نااہل قرار دے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف 9 مئی کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے گرفتاری کے دوران درج کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کرتے ہوئے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اسلام آباد پولیس نے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، پولیس رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پر 6 مقدمات درج ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات چیئرمین پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کہا کہ 10 جون تک چیئرمین پی ٹی آئی متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاو¿ن اور تھانہ ترنول میں دو دو مقدمات درج ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ اور کراچی کمپنی میں ایک ایک مقدمہ درج ہوا۔


عمران نااہل

مزیدخبریں