190 ملین پاو¿نڈ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا 


اسلام آباد (خبر نگار) نیب نے190 ملین پاﺅنڈز کی مبینہ غیرقانونی سیٹلمنٹ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ بشری بی بی کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق7 جون کو بشریٰ بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہو گا۔ بشریٰ بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطور گواہ جاری ہوا یاد رہے کہ طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے۔ بشریٰ بی بی کو جاری نوٹس میں بطور گواہ طلبی کا ذکر موجود ہے۔ نوٹس میں بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات بھی طلب کر لی گئی ہیں جبکہ القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمشن سے منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ خیال رہے کہ نیب احتساب عدالت میں نیب وکیل نے درخواست ضمانت کے سماعت کے دوران کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری نہیں چاہیے۔
بشریٰ بی بی

ای پیپر دی نیشن