واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) شہباز گل نے بطور امریکی شہری خود کو پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرا لیا۔ امریکہ میں ملاقاتوں‘ فنڈ ریزنگ کی تفصیلات سے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کر دیا۔ امریکہ رجسٹریشن دستاویزات میں شہباز گل نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ امریکی اداروں کو پاکستان میں انسانی حقوق‘ جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا۔ امریکی پاکستانیوں‘ امریکی سنیٹرز اور امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور جسٹس ڈیپارٹمنٹ میں ملاقاتیں کریں گے۔
شہباز گل/ ایجنٹ
شہباز گل نے خود کو امریکہ میں پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرا لیا
Jun 04, 2023