لاہور ( این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔ شہباز شریف کے وکیل نے دلائل میں بتایا کہ نیب کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا۔ عدالت بریت درخواست منظور کرے۔ عدالت نے سماعت 29جولائی تک ملتوی کر دی۔
دلائل طلب