اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف درخواستیں 8 جون کو سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے یکم جون کو سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی تھی۔.
مقرر