لاہور(نوائے وقت رپورٹ) نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے، لہٰذا جب پارٹی چاہے گی وہ واپس آجائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 4 سال جھوٹ اور انتشار کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر رہنماو¿ں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے 60 ارب روپے کا غبن کیا، جو پاکستان دشمن نہ کرسکے وہ انہوں نے کردیا اور جب ان کے احتساب کی باری آئی تو جھوٹ کا چورن بیچا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی مذاکرات کی پیشکش پر حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم مذاکرات کا کہتے تھے تو یہ نعرے لگاتے تھے، انتشار پھیلانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، البتہ یہ سب مکافات عمل ہے، اب انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔