ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگائیں ، وزیراعظم 

Jun 04, 2023

انقرہ، اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + اے پی پی) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھیں۔ وزیرِ اعظم سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب کے آغاز میں ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم نے ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اردگان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ بات ہفتہ کودورہ ترکیہ کے دوران انقرہ میں دولسار انجنئیرنگ کے چئیرمین عرفان آکر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عرفان آکر نے پاکستان میں توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دولسار انجینئرنگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی طرف سے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزےر اعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھیں۔وزیرِ اعظم سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب کے آغاز میں ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم نے ترک صدر کو اپنی اور پاکستانی عوام کہ طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اردوان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کیوفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیسری مدت کیلئے حلف اٹھانے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ( ٹی سی اے ) کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو ہوئی۔ وفد میں صدر ٹی سی اے ایردال ایرن اور سیکرٹری جنرل حسن یالسین شامل تھے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سنان آک کی ملاقات،پاکستان میں وِنڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو زورلو گروپ کی پاکستان میں الیکٹرانکس، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کے بارے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروںکوپاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات ہفتہ کودورہ ترکیہ کے دوران انقرہ میں انادولوگروپ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد کی قیادت کوکاکولا کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کریم یاحی کررہے تھے۔ وزیراعظم نے انادولو گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور اسکی وجہ سے ملک میں روزگار کی فراہمی کو سراہا۔ وزیراعظم نے انادولو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چئیرپرسن ایبرو اوزدمیر نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیماک ہولڈنگز کی چئیرپرسن ایبرو اوزدمیر نے ملاقات کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایبرواوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ملاقات میں ایبرو اوزدمیر نے گلوبل انجینئرنگ گرلز (جی ای جی) پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات کا بھی تبادلہ کیا۔ گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ نیکسٹ جنریشن کی خواتین انجینئرز، لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم، رہنمائی اور کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ پاکستان میں یہ منصوبہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین اور لڑکیوں کو تجربہ فراہم کرے گا اور انہیں اپنا کیریئر بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔ 

مزیدخبریں