شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی طر ف سے ایل پی جی گیس کے نرخوں میں نمایاں کمی کے اعلا ن کے باوجود شیخوپورہ میں گیس پلانٹ مالکان اور ڈیلروں نے گیس کے نرخوں میں کمی نہیں کی اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی مسلسل خاموشی بھی معنی خیز ہے حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 37 روپے کم کی ہے مگر اس کے باوجود شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 270فی کلو فروخت کی جار ہی ہے جبکہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گیس 196روپے فی کلو ہے انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے بتایا کہ شہر میں ایل پی جی کی ری فلنگ کا دھندا بھی عروج پر ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ،اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اوگر ا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی گیس کی فروخت کو یقینی بنائے۔