پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا : مےاں افضال حےدر

Jun 04, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے،غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور کرپٹ ٹولہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے سرگرم ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مائنس کرنے والے بھول میں ہیں، عمران خان پوری مسلم ا±مہ کے عظیم لیڈر ہیںامپورٹڈ حکومت اب تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں، پی ٹی آئی آئین کے مطابق الیکشن چاہتی ہے اور حکومت الیکشن کرانے کی بجائے پی ٹی آئی کے اوپر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں