شرقپورشریف( نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار پی پی 139 چوہدری سلےمان ورک نے میڈیا سے گفتگو کر تے کہا کہ بجٹ میں صنعتی اداروں میں کام کر نےوالے ورکرز کی تنخواہ میں سو فیصد اضا فہ کیا جائے کیو نکہ ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری سمیت غریب ورکرز طبقہ پریشان ہے جبکہ ڈالر کی اونچی اڑان سے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے جینا مہنگا اور مرنا آسان ہو گیا ملک مہنگائی اور بے روز گاری کی دلدل میں پھنستا جا رہا ہے ۔ حکو مت مہنگا ئی کو کنٹرول کر نے میں نا کام ہو گئی ہے ۔
حکو مت مہنگا ئی کنٹرول کر نے میں نا کام ہو گئی :چوہدری سلےمان
Jun 04, 2023