قصور(نمائندہ نوائے وقت )پولیس نے 3 کروڑ 27 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا، ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں آرپی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز الپا، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو،ایس پی انویسٹی گیشن شاہد محمود، سرکل افسران، ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسروں اور صدر بارقصور سمیت دیگر معززین نے شرکت کی، تقریب کے دوران آر پی او شیخوپورہ ریجن نے ڈاکوو¿ں سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا، برآمد ہونیوالے مال مسروقہ میں 66 لاکھ 64 ہزار روپے، 5کاریں، 57 موٹرسائیکل، 5 لوڈر رکشہ، 60 موبائل فونز، 12 مویشی اور دیگر قیمتی سامان تھا، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران 702 ملزمان کو حراست میں لیا، 174 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا آر پی ا و شیخوپورہ ریجن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔