لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے اشتراک سے سنٹرل پولیس آفس میں ہیلتھ سکریننگ اینڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی او کی تمام برانچوں میں کام کرنے والے ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ ، ضروری ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گزشتہ روز ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اچانک دورہ کیا اور کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے سکریننگ اور ویکسینیشن بارے دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے کی تمام رینجز اور اضلاع میں پولیس ملازمین کی مرحلہ وار ہیلتھ سکریننگ کی گئی ہے جس کے تسلسل میں سی پی او کے تمام پولیس ملازمین کی ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف امراض بارے سکریننگ بھی کروائی جا رہی ہے۔