سندھ پولیس کے زیر تربیتی ڈی ایس پیز کا دورہ شہید احمد مبین پولیس لائنز


لاہور(نامہ نگار)سندھ پولیس کے زیر تربیتی ڈی ایس پیز افسران نے گزشتہ روز شہید احمد مبین پولیس لائنز کا وزٹ کیا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے زیر تربیتی افسران کو بریفنگ دی۔ ایس پی ذوہیب رانجھا، ایس پی شہزاد خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نازیہ باقر، ڈی ایس پی لائسنسنگ بشریٰ عبدالغنی بھی ہمراہ موجود تھے۔مستنصر فیروز نے افسران کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کو ٹریفک پولیس پر مفصل بریفنگ دی۔افسران کو سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، راستہ ایپ ،ای چلاننگ اور روڈ سیفٹی پر بریفنگ دی گئی ،وفد کو لائسنسنگ، مانیٹرنگ اور سروس انفراسٹریکچر سمیت متعدد ایشوز پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...