بہو سے شادی کی خاطر پوتے کو قتل کرنے والا سنگدل دادا گرفتار


لاہور(نامہ نگار)ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ گجر پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے 6سالہ پوتے کو اغواءکے بعد قتل کرنے والا سنگدل دادا نذیر احمد کو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم نے اپنے پوتے کو اغواءکیا اور بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے۔ بیوی کو طلاق نہ دینے کی صورت میں ملزم پوتے غلام مصطفےٰ کے قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔ نتائج نہ ملنے پر ملزم نے اپنے پوتے کو قتل کر کے نعش چائنہ سکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی۔ ملزم نذیر قتل کی سنگین واردات کے بعدموقع سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوئی۔ پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...