کابل (نیٹ نیوز) افغان وزارت خارجہ نے بھارتی ریاست اڑیسہ میں دو ٹرینوں کے تصادم سے سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت پر افسوس کیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھارت کے مشرقی ریاست اڑیسہ میں ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔