سنگین سیاسی بحران میں پانامہ لیکس کی گونج،کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے،سپریم کورٹ میں پاناما میں ملوث 436 پاکستانیوں  کے خلاف  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی برسوں پرانی پانامہ پیپرز درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود  اور جسٹس امین پر مشتمل بینچ 9 جون کو سماعت کرے گا ،اٹارنی جنرل اور متعلقہ افراد کو نوٹس بھی جاری  کردیئے گئے۔چیف جسٹس کے ساتھ ایک اور بینچ میں  جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔جسٹس سردار طارق اورجسٹس امین کو بہت کم بینچوں میں شامل کیا جاتا تھا.سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔یادرہے 18 مئی کو  امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے  مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پانامہ کیس میں نواز شریف کیخلاف فیصلے سے متعلق اہم انکشاف کیا تھا۔انہوں نے  کہا تھا کہ   عدالت عظمیٰ نے پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام شامل ہونے پر فیصلہ نہیں دیا نواز شریف کیخلاف فیصلہ کسی اور وجہ سے دیا گیا۔با اثر اور اشرافیہ کے نام پانامہ لیکس میں تھے، سپریم کورٹ ابھی تک ان پر خاموش ہے۔پانامہ لیکس میں 436 افراد شامل تھے۔ جن میں تحریک انصاف ، ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور موثر اشرافیہ کے لوگ شامل ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے 2017 میں پانامہ پیپرز میں سامنے آئے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن