لا ہو ر اکیڈمی فیملی فزیشنز کا اجلاس ،اینٹی ٹیرارسٹ ایکٹ خوش آئند قرار

Jun 04, 2023


لاہور( نیوز رپورٹر ) لا ہو ر اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پا کستا ن کا مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر طارق محمود میاں صدر پی اے ایف پی، اتا تر ک بلا ک آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری، ڈاکٹر احمد نویدبھٹی، ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر سجاداحمد ملک، ڈاکٹر حافظ عاصم شفیق، ڈاکٹر ارشد شہود، ڈاکٹر کیپٹن اشفاق قریشی، ڈاکٹر عبدالستار چوہدری، ڈاکٹر عبدالرحمان، ڈاکٹرفضل محمود چوہدری اور پنجاب بھرسے عہدیداران اور مجلس عاملہ کے کثیر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہونے والے ڈاکٹر کے خلاف بربریت اور دہشت گردی کے المناک واقعہ پر اپنے لائحہ عمل کے بارے غوروفکر کرنا تھا۔حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان درندہ صفت لوگوں کو مثالی سزا دی جائے۔ ان پر اقدام قتل، لوگوںکی بنیادی صحت کی سہولیات میں رکاوٹ، دہشت گردی اور دنگا فسادکی دفعات کے تحت قابل عبرت سزا دی جائے ۔ اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان کے اراکین نے چلڈرن ہسپتال میں دہشت گرد عناصر کے خلاف 7-ATA اینٹی ٹیرارسٹ ایکٹ ایف آئی آر میں درج کرنے کو خوش آئند قراردیا۔ ایف آئی آر میں اقدام قتل کی د فعہ بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں حکومت پر واضح کیا گیا کہ اگر یہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر پرائیویٹ سیکٹر بھی ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیگا۔

مزیدخبریں