لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ حکومت کو تاجروں اور کاروباری حضرات کو اعتماد میں لیکر ڈائریکٹ ٹیکس پر توجہ دینی چاہیے۔ اگر یہ کمیونٹی ٹیکس دینا شروع کر دے تو پاکستان کی تقدیر بدل جائے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں اگر چیف جسٹس کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی رائے لینی چاہیے تو اس میں کوئی بری بات نہیں۔ حکومت کو اس میں سپریم کورٹ سے رائے لینی چاہیے۔ صدر زرداری اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانا ہے اور عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔