لاہور (نیوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتی ماضی گواہ ہے جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی خدمت کی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ ایک فتنہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار کے ایوانوں میں گھسا اور ملک کی معاشت اور سیاست کو تباہ کرکے چلا گیا مگر عوام کی حالت کو بدلنے کیلئے اس نے کچھ نہیں کیا۔ گذشتہ روز کارکنوں سے ان کاکہناتھاکہ اس عمران خان نے تبدیلی کے نام پر جس طرح سے معصوم بچوں کو بے وقوف بنایا سب کے سامنے ہے۔ عمران نیازی نے قوم کے معصوم بچوں کو گمراہ کیا اور ان کی برین واشنگ کے ذریعے اپنے ہی قومی شہداءکی بے حرمتی کی اور فوجی تنصیبات پر حملے کرائے اپنی ہی املاک کو نقصان پہنچایا اور اپنے ہی ملک کو نقصان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے اپنے بچے تو یہودیوں کے پاس محفوظ ہیں مگر اس نے قوم کے بچوں کو گمراہ کرکے ان پر دہشت گردی کے مقدمات بنوادئیے۔
مسلم لیگ ن نے خالی نعرنے نہیںعوام کی خدمت کی:سیف الملوک کھوکھر
Jun 04, 2023