پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیاست کے مرکز لاہور میں پیپلز پارٹی بڑا عوامی جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، پارٹی کے ضلعی صدر اسلم گل شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔