تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے ڈیموکریٹس کے نام سے نیا گروپ بنالیا۔ ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین کا اجلاس سابق صوبائی وزراء مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت ہوا جس میں گروپ کا نیا نام فائنل کرلیا گیا۔انصاف کوچھوڑنےوالےہم خیال اراکین نےنیا گروپ بنالیاہم خیال اراکین نے اپنے گروپ کو ڈیموکریٹس کا نام دینے کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال اراکین فی الحال جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ نہیں جائیں گے۔پی ٹی آئی ہم خیال اراکین کے اجلاس میں طے پایا کہ ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے، گروپ میں آنیوالے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہم خیال گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں گروپ کو رجسٹر نہیں کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گروپ مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں بھی شمولیت اختیار نہیں کرے گا، سب لوگوں سے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو ملا کر نئی پارٹی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔