اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس نے تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ فورمیں واقع ہل ویو پارک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گن پوائنٹ پردو سعودی باشندوں سے موبائل فون چھینے والیایک ملزم کو گرفتارکرلیا وزیرِ داخلہ محسنِ نقوی کے حکم پر اسلام اباد پولیس نے 12 گھنٹے کے اندرایک ملزم کو گرفتار کرکے چھینے گئے دونوں موبائل فون برآمد کر لئے ہیں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اسلام آباد پولیس نے موبائل ٹیکنالوجی ،کیمروں اورہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو ٹریس کیاآئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی علی رضا نے سعودی سفارتخانیجا کربرآمد شدہ موبائل فون متعلقہ حکام کے سپرد کئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی سید علی رضا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی وزیرداخلہ نے کہا اسلام آباد پولیس ملزم کی گرفتاری اور موبائل فون برآمد کرنے پر مبارکباد اور تحسین کی مستحق ہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے متعلقہ پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیاہے تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارتکار کی درخواست پرڈکیتی کی واردات کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔
اسلام آباد:سعودی باشندوں سے موبائل چھینے والا ایک ملزم گرفتار
Jun 04, 2024