سپریم کورٹ،مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بجلی چلی گئی

 اسلام آباد (آئی ا ین پی ) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کیدورانِ بجلی چلی گئی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کررہا تھا کہ اس دوران بجلی چلی گئی۔ اس پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ یہاں تو اب لائٹ بھی چلی گئی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بجلی چلی گئی تو جنریٹر سیکیوں نہیں آئی؟ ٹیلی ویژن اور لائٹس تو جل رہی ہیں، میرے خیال میں صرف کمرہ عدالت کے ایئرکنڈیشن نہیں چل رہے۔  تاہم کچھ دیر بعد کمرہ عدالت کی بجلی بحال ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...