آئی ایم ایف نے جاروں صوبوں آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل مانگ لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نئے سالانہ ترقیاتی منصوبے طلب کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی جانب سے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے طلب کئے گئے ہیں جبکہ کے پی کے، بلوچستان، آزاد کشمیر اور جی بی حکومتیں اپنے ترقیاتی منصوبے آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتیں اپنے ترقیاتی فنڈز کی سیکٹر وائز تقسیم کی تمام تفصیلات پلاننگ کمشن کو دیں۔ اس حوالے سے پنجاب اور سندھ حکومتوں نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبے اور حکمت عملی وفاقی حکومت سے شیئر کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے ترقیاتی منصوبے 7 فیصد اضافے کے ساتھ 700 ارب روپے رکھنے کی خواہاں ہیں جس میں مقامی ذرائع سے 577 ارب اور بیرونی ذرائع سے 123 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔ اسی طرح سندھ کا ترقیاتی منصوبہ 32 فیصد اضافے سے 764 ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ ہے جس میں مقامی ذرائع سے 430 ارب اور بیرونی ذرائع سے 334 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔ وفاقی حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی تجویز کی ہدایت پر ترقیاتی پروگرام کو ترتیب دے رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبائی نوعیت کے منصوبوں کے فنڈز میں کمی آئی ایم ایف کی ہدایت پر کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...