پی آئی اے نجکاری‘ 6 کمپنیوں نے پری کوالیفائی کر لیا: وفاقی وزیر

Jun 04, 2024

اسلام آباد+لاہور (نمائندہ نوائے وقت +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نجکاری کمشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف نجکاری یقینی بنائیں گے۔ نجکاری میں حصہ لینے والے اداروں کے ٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرور مدنظر رکھیں گے۔ وزیر نجکاری نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ریلوے کی نجکاری کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی، وزارت ریلوے نے سی ای او ر یلوے کو نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا ہے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، اس سال 85 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے میں سرمایہ کاری لانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بعض منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں