اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ +نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پی کے اور سندھ میں واقع فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان نے کہا نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ خام تیل اور 25لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیابی کے بعد یومیہ 540 بیرل خام تیل کی پیداوارشروع ہو گئی ہے۔ اوجی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نئی پیداوار سے درآمدی بل میں سالانہ 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی بچت ہو گی۔