بلاول سے پی پی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چمن میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔بیان میںبلاول بھٹو زرداری  نے کہا پولیو ٹیم پر حملے کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں ہو سکتا، پولیو ورکرز ہمارے بچوں کو ایک موذی مرض سے بچانے والے محسن اور محافظ ہیں۔ معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائے۔ مزید برآں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے ملاقات کی۔ رحیم یار خان کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کیس ینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...