واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔واشنگٹن میں ہونے والی پریس بریفنگ میں بانی تحریک انصاف کی سائفر کیس میں بریت سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس پر ملر نے کہا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کیلئے مناسب حالات اور سیاق وسباق کو مدنظر رکھتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے بانی پی آئی کے عدت کیس سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔