پاکستان میں ذی الحج کا چاند  7 جون کو نظر آنے کا امکان

لاہور ( این این آئی) ملک میں ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے عیدالاضحی 17جون (بروز پیر) کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش چھ جون کو شام 5بج کر 38منٹ پر ہوگی، 7جون غروب آفتاب کے وقت عمر 25گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا، مطلع صاف ہوا تو چاند کی رویت بآسانی ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...