وفاقی بجٹ 11 جون کو آیا تو ہم 12 کو پیش کرینگے، وفاق کا اعلان 12کو  ہوا تو ہم 14 کو دینگے: مجتبیٰ شجاع 

Jun 04, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024ء کا بجٹ12 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ 11 جون کو آرہا ہے، ہم 12 جون کو پنجاب کا بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے وفاق نے12 جون کی تاریخ رکھی تو ہم 14 جون کو پنجاب کا بجٹ پیش کریں گے۔ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا۔

مزیدخبریں