طیبہ ضیا۔۔۔۔
گزشتہ دس سال کے پی کے پر حکومت کرنے والی پارٹی تبدیلی چاہتی توحمود الرحمان کمیشن رپورٹ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنا کر حب الوطنی کا ثبوت دے سکتی تھی مگر تب بوٹ چاٹنے میں مشغول رہی، اب بھی موقع ہے۔ کے پی کے کی درسگاہوں میں حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کو نصاب کا حصہ بنا کر کم از کم پٹھانوں کو ہی حقیقی شعور سے فیضیاب فرما دیں۔جو شخص ایاک نعبدو و ایاک نستعین سے آگے اھد نصراط المستقیم نہیں پڑھ سکتا اسے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھ کر ہدایت مل گئی ؟ دیر آید غدار آید۔مرشد کلٹ کو دوران اقتدار مجیب رحمان غدار نظر آتا تھا، کرسی سے کیا گرا یاداشت کھو بیٹھا اور اب کل کا غدار معشوق و محبوب دکھائی دینے لگا ہے ؟اب اس ملک کا بندہ کیا کرے جہاں منافقت اور غداری کا پیمانہ مفادات ہے۔ایک غیر اسلامی ریاست امریکہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر اخلاقی جرم پر سزا سنا دی جاتی ہیاور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے جرم پر ‘‘ مرشد ‘‘ بنا دیا جاتا ہے۔ اس ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی نیسچ فرمایا تھا ‘‘ دشمن کو مارنے سے پہلے اپنے گھر کے اندر غداروں کو مارو "۔ فوج پر سانحہ 71ء کا الزام تو دھرتے ہیں مگر یہ نہیں بتاتے کہ 71ء میں ہتھیار ڈالنے والا جنرل امیر عبداللہ خان نیازی عمران خان کا تایا تھا - یہ نہیں بتاتے کہ جنرل غلام احمد رضا برکی 1969ء سے 1971ء تک بنگال کا گورنر تھا اور وہ عمران خان کا سگا ماموں تھا -یہ نہیں بتاتے کہ اسد عمر کے باپ جنرل غلام عمر پر بھی پاکستان توڑنے کا الزام تھا -یہ نہیں بتاتے کہ جنرل واجد علی برکی جو کہ عمران خان کا سگا خالو تھا اور جس نے سکندر مرزا کو بالوں سے گھسیٹ کر اقتدار چھین کر عمر ایوب کے دادا ایوب خان کی جھولی میں ڈالا تھا اور خود ایوب کی کابینہ کا وزیر صحت بن کر پورے ملک پر سیکنڈ کمان کرتا رہا - اس کی فرمائش پر جنرل غلام احمد رضا برکی کو 1969ء میں بنگال کا گورنر لگایا گیا تھا - 71 کے سارے کردار امیر عبداللہ نیازی ہوں یا احمد رضا برکی, واجد علی برکی ہوں یا غلام عمر, سارے کے سارے آج عمران خان, اسد عمر اور عمر ایوب کی شکل میں کہاں کھڑے ہیں ؟ شیخ مجیب کے ساتھ, یا پھر 9 مئی کے ساتھ ؟امریکی سجاد برکی جو آپریشن گولڈ سمتھ کو امریکا میں بیٹھ کر چلا رہا ہے ٹویٹرسپیس میں شخصیت پرستوں کے سامنے مان رہا ہے کے عمران نیازی، رؤف حسن، عمر ایوب یہاں پاکستان آرمی سے لڑ رہے ہیں - یہ اِس بات کا ثبوت ہے کے یہ فتنہ صرف پاک فوج کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا اور زہر اگل رہا ہے تاکہ یہ اپنی سیاسی ہنڈیا روزانہ کی بنیادوں پر چلاتے رہیں - یاد رہے سجاد برکی وہ کردار ہے جو امریکی لابیز سے ملکر پاکستان کے خلاف کمپین چلواتا ہے - آج کل 71ء کے پروپیگنڈا پر یہ اتنے گھبرائے ہْوئے ہیں کے اِس طرح کی اوچھی حرکتوں پر اْتر آئے ہیں۔۔تحریک انتشار نے تسلیم کر لیا کہ حمود الرحمان کمیشن والی ٹویٹ عمران نیازی نے خودکروائی اور ایسی ڈیجیٹل دہشت گردی آگے بھی جاری رہے گی - ایسا کرنے پر نیازی نے ڈیجیٹل دہشت گردوں کو شاباش بھی دی - تحریک انتشار یہ بھی مان گئی کہ نیازی کا اکاؤنٹ جبران الیاس چلاتا ہے اور شیخ النِسا مرشد کی زیارت کرانے پر بھی مجبور ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ آخری سانسیں لے رہی تھیں، لیکن نوازشریف کو دوران قید اہلیہ سے بات کرنے نہیں دی، حالانکہ وہ 3 بار کے وزیراعظم تھے۔ لیکن عمران خان 3 مقدمات میں مجرم ہے، اور اسے لائیو دکھانے کا کہا جا رہا ہے۔ عمران خان نے قانونی دلائل نہیں دینے تھے بلکہ سیاسی تقریر کرنی تھی، عمران کی انڈرسٹینڈنگ تو یہ ہے کہ جاپان اور جرمنی کی سرحدیں ملادیتا تھا … پاکستان میں غریب بندہ انصاف کے حصول کیلئے تڑپ رہا ہے عوام کا اس سسٹم پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ انسان ختم ہو جاتا ہے مگر مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ غریب عوام کو ریلیف نہیں ملتا۔ اگر عدالتوں میں انصاف ملتا تو یہ ہماری حالت ہوتی؟۔ یہ کیسا انصاف ہے کہ 14 ماہ گزر گئے مقدمہ کیلئے تاریخ کا تعین نہ ہو سکا۔ غریب لوگ ہیں، عدالتی نظام سے بہت مایوس ہیں مگر بیگمات کے کرش کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے ؟عمران نیازی کے نزدیک مجیب الرحمان جو کل تک غدار تھا آج اچانک اس کا پھو پھی زاد نکل آیا ہے ؟ اس لطیفے پر ہنسی بھی آتی ہے ترس بھی۔ کسی سیانینے درست کہا تھا نیازی جب تک اپنا تمام تھوکا ہوا چاٹ نہیں لیتا اس کا اینڈ ہونے والا نہیں۔
غدار پھو پھی زاد نکل آیا۔۔۔۔۔۔۔
Jun 04, 2024