ن لیگ کو حکومت میں سپورٹ دینے کا فیصلہ سیاسی پختگی کا عکاس تھا:ذوالفقارعلی بدر

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو الیکشن میں اتنی سیٹیں نہیں ملی تھیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اکیلے حکومت بناتی،بلاول بھٹوکا  پی ایم ایل این کو حکومت بنانے میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ سیاسی پختگی کا عکاس تھا،تاکہ پاکستان کے پارلیمانی اور جمہوری نظام میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ذوالفقارعلی بدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ1988 سے لے کر 2024 تک جتنے بھی الیکشنز ہوئے ہیں کوئی بھی شفاف الیکشن نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قانون سازی پارلیمنٹ کی بجائے ایوان صدر میں ہوتی تھی،ہم ان کے نقشِ قدم پر نہیں چلنا چاہتے۔حالیہ پاس ہونے والے نیب ترامیم آرڈیننس پر بلکل قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے جو صحیح ہیں انہیں منظور کریں اور جو غلط ہیں انہیں مسترد کر دیں۔پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی چمپئن ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن