کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وڑن سائنسز میں آرتھوپٹسٹ ڈے کی تقریب  

لاہور (نیوز رپورٹر)کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے زیر اہتمام عوامی آگاہی کیلئے آرتھوپٹسٹ ڈے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی پروفیسر محمد معین، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان، پروفیسر ڈاکٹر علی ایاز، پروفیسر ڈاکٹر سید رضا علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری اور دیگر فیکلٹی اور شعبہ چشم سے منسلک طلباء  و طالبات نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا آرتھوپٹسٹس آنکھوں کے اثرات کو دیکھتے ہیں۔ بصری امراض میں انکی مہارت مریضوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان نے کہا کہ آرتھوپیٹکس آنکھوں کی حرکت کی خرابی،  بینائی، اور بصری نشوونما کی پیچیدگیوں کو دور کرنے میں  مدد فراہم کرتے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر علی ایاز صادق نے پیڈیاٹرک آپتھلمولوجی میں کہا، آرتھوپسٹسٹ ایمبلیوپیا اور سٹرابزم جیسے حالات کے انتظام میں ہمارے شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن