لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹیز میں انسداد مذہبی منافرت مہم جاری ہے۔اس مہم کے تحت پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کے اشتراک سے قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویرقاسم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈاکٹر تنویرقاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا منفی استعمال مذہب سے دوری اوراخلاقی بگاڑ کا سبب بن رہا ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے سدباب کیلئے میڈیا اور اس سے وابستہ لوگوں کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اطلاع فوری طور پر پی ٹی اے، ایف آئی اے یا وزارت مذہبی امور کو کی جائے۔انہوں نے کہا قرآن و سنت کی تعلیمات کو پس پشت ڈالنے سیہم دنیا میں اپنی اقدار کھو چکے ہیں۔