اغوا شدہ کم سن بچوں کو بحفاظت بازیاب کرنیوالی پولیس ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس کی ٹیم نے تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ سے 9 دن کے اغوا شدہ بچے کو 48 گھنٹوں کے قلیل وقت میں بحفاظت برآمد کیا۔ ملزمان عمران، بابر، شیزہ اور سنیہا کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔اسی ملتان پولیس کی ٹیم نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے اغوا ہونیوالے اڑھائی سال کے محمد حسیب کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برآمد کیا۔ ملزمہ نبیلہ بی بی کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے دونوں بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران اور پولیس ٹیم کو تعریفی لیٹرز، اسناد اور انعامات سے نوازا۔دریں اثناء ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف امراض میں مبتلا پولیس ملازمین کے بچوں کو علاج معالجے کیلئے 7 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن