لاہور( خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کی نیشنل ایمپلائز یونین و دیگرملازمین کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہیڈ آفس میں پر امن احتجاجی مظاہرہ ملک بھر کے دفاتر سے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نیشنل ایمپلائز یونین مدثر زیدی نے کہا کہ چند آفیسرز اپنے ذاتی عناد کی خاطرملازمین کی حق تلفی کر رہے ہیں۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے احتجاجی شرکاء کو تسلی دی اور کہا کہ یونین احتجا ج ترک کر دے ملازمین کے جائز مطالبا ت اتھارٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ وائس چیئرمین یونین عبدالستارگجر نے سروس رولز منظور کروانے پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ سروس رولزکی حتمی منظوری کے لئے مجاز اتھارٹی کو پیش کیے جائیں۔احتجاجی مظاہرہ میں ،صدر یونین کاشف گجر(نومی)، چیئرمین یونین محمد عدنان ،قیصر بھارا،شبیر اعوان،محمد گلشاد ،فہد شاہ،عبدالحنان شاہدو دیگر ملازمین کی بڑی تعد اد نے شرکت کی ۔ملازمین نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔مطالبات منظور نہ کیے گیے گئے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔