بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں:جاوید قصوری

Jun 04, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جانا چاہئے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس اصلاحات کو یقینی بنایا جائے اور اشرفیہ کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ پی ڈی ایم ٹو نے 25کروڑ عوام کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کا حلف اٹھا یا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔جس کے اثرات عام آدمی کی زندگی پر بھی پڑ رہے ہیں۔پاکستان میں 300 ارب روپے سرکاری افسران کی شاہانہ طرز زندگی کو بر قرار رکھنے پر خرچ ہو جاتے ہیں۔8فروری کو عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کے پاس کسی قسم کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے۔

مزیدخبریں