لاہور (نیوز رپورٹر )رکن قومی اسمبلی و کنوینر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی لاہور رانا مبشر اقبال نے ارکان صوبائی اسمبلی رانا راشد منہاس اور میاں عمران جاوید کے ہمراہ میاں مقصود عالم کے ڈیرہ گجومتہ میں عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائی جس میں میڈیا کوآرڈینٹر سید مسعود احمد شاہ صاحبزادہ یونس عدیل اور حلقہ کی عوام کے علاوہ میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کے انتخابی حلقہ سے بھی لوگوں نے بھی اپنے مسائل بیان کئے ۔اس موقع پر رانا مبشر اقبال نے موقع پر ہی لیسکو واسا ڈرینج سسٹم گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پینے کا صاف پانی کے واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کے لئے فوری احکامات صادر کئے رانا مبشر اقبال نے کہا پارٹی قائدین کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جا رہے ہیں۔گزشتہ چار سالہ نا اہل حکومت کے دورمیں ہونے والی احساس محرومی کا ازالہ بھی کیا جائے۔ فوری مسائل حل ہونے پر عوام نے رانا مبشر اقبال‘ رانا راشد منہاس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔