لاہور(کامرس رپورٹر )40 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دورہ کیا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے 28 افسران پر مشتمل وفد کی سربراہی چیف انسٹریکٹر ثمینہ انتظار اور ڈائریکٹر فواز خالد خان نے کی۔وفد نے چیئرمین پنجاب ریونیو جاوید اقبال شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر مصباح نواز ،ایڈیشل کمشنر مصطفی ڈوگر ،ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔وفد کو چیئرمین جاوید اقبال شیخ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے بنیادی سٹرکچر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو پراسیکیوشن اینڈ انوسیٹیگیشن سیل ، پنجاب سیلز ٹیکس اور ورکرز ویلفیئر فنڈ بارے بھی آگاہی دی گئی۔پی آر اے کی جانب سے وفد کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے کیے جانے والے قدامات بارے بھی بتایا گیا۔