عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے : خالد محمود


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے جس کیلئے آئی پی پی کی قیادت ایوانوں میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ملک کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں یہ وقت ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کرنے کاہے جس کا ادارک تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو کرنا ہوگا، پاکستان اپنے اندرونی مسائل سے خود نمٹ سکتا ہے پاکستان کی خودمختاری پر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...