شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما واقلیتی ونگ کے آرگنائزر چودھری وسیم انجم سندھونے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ہی دم لے گی پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اپنے بزرگوں کی طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں اور پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے بہت اچھے اقدامات کر رہی ہیں جس سے پورے صوبہ میں بہتری آئے گی اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا،وزیراعظم شہباز شریف ملک اور قوم کی بہتری کیلئے نواز شریف کی سرپرستی میں آگے بڑھیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے کیا۔