معیشت کی بحالی کیلئے حکومت صنعت سے وابستہ افراد کو ریلیف دے :منظور الحق

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین منظور الحق ملک اور سینئر نائب صدر عظیم علی شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت صنعت و حرفت سے وابستہ افراد کو بھرپور ریلیف فراہم کرے اور نئے وفاقی بجٹ میں صنعتی پیدوار کو بڑھانے اور نئی صنعتوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن مراعات کا اعلان کرے تاکہ پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکے، میڈیا سے گفتگو کرتے منظور الحق ملک نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے وسائل سے مالا مال کیا ہے جن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے مقامی صنعتوں کو فروغ دیکر خود کفالت کی منزل حاصل کر سکتے ہیں اگر ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جائے تو نہ صرف ملکی صنعت کو فروگ ملے گا بلکہ ذر مبادلہ کی بھی بچت ہو گی پاکستان کو اپنے قرض ڈالرز میں ادا کرنے ہیں جن کا بڑا حصہ غیر ملکی مصنوعات کے حصول کی خاطر ملک سے باہرچلا جاتا ہے اس حوالے سے حکومت کو موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن