قصور (نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا غزہ مارچ بلدیہ چوک سے شروع ہوا جس میں وکلاء، تاجر تنظیمیں، سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں مردو خواتین شامل تھیں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ غزہ مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی مولانا جاوید قصوری نے کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کی کھلے دل سے حمایت کرے جلد از جلد او آئی سی کا اجلاس طلب کرے اور جنگ بندی کی کوشش کرے ورنہ عملی جدو جہد کی تیاری کرے اسرائیل و حماس کی جنگ عرب و عجم کا مسلہ نہیں ہے اور نہ ہی اسرائیل و فلسطین کی جنگ ہے بلکہ یہ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ بطور امت یہ ایمان کا مسئلہ ہے لحاظ ہم فلسطینی مجاہدین کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔