فیروزوالہ( نامہ نگار)بائیسائیکل کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل فیروز والا اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سرکاری سطح پر کوئی تقریب نہ ہوسکی نہ ہی کسی سماجی فلاحی تنظیم کی طرف سے کسی آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا دیگر آگاہی ایام کی طرح سائیکلنگ کی اہمیت کے آگاہی دن کو بھی یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ حالانکہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے کم استعمال پر زور دیا جارہا ہے۔