چونیاں : شہر بھر میں کیمیکل ملے دودھ دہی کی فروخت جاری  

چونیاں ( نمائندہ خصوصی) شہر بھر میں دودھ دہی کیمیکلز سے تیار ہوکر فروخت ہونے لگی شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں دودھ کی سپلائی اور دہی کی تیاری میں کیمیکلز کا استعمال کیا جارہا ہے خالص دودھ خریدنا شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گیا۔ کیمیکلز سے تیار شدہ دودھ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاموشی سے شہریوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن