ننکانہ صاحب(نامہ نگا ر) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی وزیر احمد خان ورک آج بوقت 12 بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائیں گے اور عوام کی شکایات سنیں گے۔ شہری کسی بھی محکمے کے افسر و اہلکار کی جانب سے کی جانے والی زیادتی اور رشوت خوری کے ازالہ کے لیے درخواست و دیگر کوائف کے ہمراہ کھلی کچہری میں تشریف لائیں۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور آج ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ میں کھلی کچہری لگائیں گے
Jun 04, 2024