شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں میاں رفاقت علی ،میاںذیشان پرویز،سید سجاد حسین شاہ ، ملک پرویز اقبال ، شیخ عظیم جاوید ، میاںعثمان انور، میاںخالد جاوید، میاںتنویر احمد ملک اکمل ، اکبر علی چوہان، میاں وسیم رضا نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کی حکومتی پالیسیوں کے مثبت و تعمیری نتائج برآمد ہورہے ہیں عوام کی خوشحالی کا وقت زیادہ دور نہیں، ملک میں ترقی کا پہیہ ہمیشہ (ن) لیگ کے دور میں چلا اس روایت کو اب بھی برقرار رکھا جارہا ہے اور ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی خاطر حکومت تمام وسائل و توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروے کے دوران کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے جسے ن لیگ کی قیادت ہی مسائل و بحرانوں سے چھٹکارا دلائے گی۔